29 دسمبر 2014 - 17:04
ایران میں میزائیل نو اور نصر کا کامیاب تجربہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کی فوجی مشقوں کے پانچویں دن آج ساحل سے داغے جانے والے میزائل نو اور نصر کا کامیاب تجربہ کیا گيا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کی فوجی مشقوں کے پانچویں دن آج ساحل سے داغے جانے والے میزائل نو اور نصر کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایران کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں ساحل سے داغے جانے والے میزائل ولایت، نور اور نصر کا کامیاب تجربہ کیا اور ان سے فرضی دشمن کو نشانہ بنایا۔ نور اور نصر نامی میزائل پیشرفتہ ترین میزائل شمار ہوتے ہیں اور انہیں ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہے۔ آج ان مشقوں کے دوران اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹروں نے مشقوں کے علاقے میں آنے والے سمندروں میں دشمن کی آبدوزوں کا پتہ لگا کرانہیں ٹارپیڈو فائر کرکے تباہ کرنے کی مشقیں کیں۔ ہیلی کاپٹر سے ٹارپیڈو فائر کرنے کایہ پہلا تجربہ ہے اور اس تجربے کے تمام تحقیقی اقدامات ایرانی سائنس نے کئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ایرانی نیوی کے گروپ بتیس نے جس میں جماران ڈسٹرائر اور بوشہر نامی جنگي جہاز بھی ہے اور یہ گروپ جو مشترکہ فوجی مشقوں میں بحر ہند کے شمالی علاقے اور خلیج عدن میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے اس نے آج باب المندب میں ایران کی ایک آئيل ٹینکر کو قزاقوں کے حملوں سے نجات دی ہے۔ واضح اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس و مبارک نام سے عظیم فوجی مشقین کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲